نیٹ فلکس کی سیریز بلیک بٹرفلائز کا دوسرا سیزن آئے گا یا نہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹ فلکس کی سیریز بلیک بٹرفلائز کا دوسرا سیزن آئے گا یا نہیں؟
نیٹ فلکس کی سیریز بلیک بٹرفلائز کا دوسرا سیزن آئے گا یا نہیں؟

مشہور آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی نئی فرانسیسی سیریز بلیک بٹرفلائز صارفین میں بہت زیادہ مقبول ہورہی ہے۔

سیریز کو لیز پیپلونز نوئرز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ ایک فرانسیسی تھرلر ہے جو ایک اداس ناول نگار کی کہانی کی پیروی کرتی ہے۔ سیریز میں ایک شخص مرتے ہوئے آدمی کے لیے یادداشت لکھنے پر راضی ہوتا ہے۔

سیریز تخلیقی طور پر تیار کی گئی ہے جو ناظرین کو آخر تک اپنی کہانی سے جوڑے رکھے گی۔ سیریز کی مقبولیت کے بعد صارفین کی جانب سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ آیا اس کا دوسرا سیزن آئے گا یا نہیں؟

بٹرفلائز کیا ہے؟

بلیک بٹرفلائز ایک نفسیاتی تھرلر سیریز ہے جس میں ایک مرتے ہوئے شخص کے ماضی کے بارے میں بتایا جائیگا۔

سیریز کا مرکزی کردار ایڈرین ہے، جو کہ ایک مصنف ہے جسے البرٹ ڈیسیڈیریو نے رکھا ہے، جو ایک ریٹائرڈ آدمی ہے، جو اپنی یادداشتیں لکھنے کے لیے ایک ناول نگار کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ لیکن جیسے ہی البرٹ اپنے خونی ماضی کا ذکر کرتا ہے تو ایک الگ ہی کہانی شروع ہوجاتی ہے۔

کاسٹ

نکولس ڈوواچل بطور ایڈرین

نیلز آرسٹریپ بطور البرٹ

ایکسل گرانبرجر بطورنوجوان البرٹ

الیزی کوسٹس بطور سولنج

بریگزٹ کیٹیلن بطور کیتھرین

لولا کریٹن بطور نوجوان کیتھرین

ہینی بطور ناسٹیا رینٹ

میری ڈینرناڈ بطور میتھلڈ

ایلس بیلیدی بطور نورا

سمیع بواجیلا بطور کیرل

کیا اس کا دوسرا سیزن آئے گا؟

بلیک بٹرفلائز کا پہلا سیزن بناتے وقت یہ فیصلہ نہیں کیا گیا تھا کہ اس کا دوسرا سیزن آئے گا لیکن اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ جلد اس کے دوسرے سیزن کا اعلان کیا جائے گا۔

عام طور پرنیٹ فلکس پر جو سیریز زیادہ مقبول ہوتی ہے اسی کے دوسرے سیزن کا فیصلہ کیا جاتا ہے تاہم اس فیصلے میں کئی مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔

اب تک اس سیریز کو ناقدین اور ناظرین کی جانب سے کافی سراہا جارہا ہے اور اس وقت یہ نیٹ فلکس کی 10 بہترین سیریز کی فہرست میں شامل ہے۔

Related Posts