نیٹ فلکس کے ناظرین ایک انتہائی بولڈ فلم لو دیکھ کر دنگ رہ گئے جسے وہ اب تک کا سب سے زیادہ بے باک فلمی تجربہ قرار دے رہے ہیں۔
یہ 2015 کی ایک آرٹ ہاؤس فلم ہے جو حالیہ دنوں میں ٹک ٹاک پر ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنی ہے۔ صارفین اس فلم کے غیر معمولی ابتدائی مناظر پر اپنی حیران کن ردعمل کی ویڈیوز بنا کر شیئر کر رہے ہیں۔
یہ رجحان ایک ٹک ٹاک صارف کی ویڈیو سے شروع ہوا جس نے چیلنج کے طور پر ناظرین کو نیٹ فلکس پر فلم دیکھنے اور اس کے آغاز پر اپنی ردعمل ریکارڈ کرنے کا مشورہ دیا۔ اس ویڈیو کو 1اعشاریہ 4 ملین ویوز ملے تھے تاہم بعد میں یہ پلیٹ فارم سے ہٹا دی گئی۔
ایک ناظر نے لکھا: “فلم کے ابتدائی منظر نے مجھے مکمل طور پر حیران کر دیا۔”دوسرے نے کہا: “یہ فلم دیکھ کر ابھی تک سنبھلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں نے سوچا تھا کہ یہ بس ایک عام یورپی رومانوی فلم ہوگی لیکن ابتدائی چند مناظر کسی بھی بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر توقع سے کہیں زیادہ بے باک تھے۔”
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا: “فلم دیکھنے کے فوراً بعد اپنی واچ ہسٹری صاف کرنا پڑی۔ اب کبھی بھی ٹک ٹاک کی سفارش پر کسی فلم کو دیکھنے سے پہلے اچھی طرح تحقیق کر لوں گا۔”
کسی نے انتباہ دیا: “میں نے سوشل میڈیا پر ردعمل ویڈیوز دیکھ کر سوچا تھا کہ لوگ مبالغہ آرائی کر رہے ہیں لیکن ایسا نہیں تھا۔ دیگر متنازعہ فلمیں اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں لگتیں۔ بہتر ہے کہ یہ فلم اکیلے دیکھیں اور ساتھ میں کوئی مشروب بھی تیار رکھیں۔”
یہ فلم 2015 میں کانز فلم فیسٹیول میں تھری ڈی فارمیٹ میں پیش کی گئی تھی جبکہ نیٹ فلکس پر اسے ایک مختلف ورژن میں دکھایا جا رہا ہے۔
کہانی کا مرکزی کردار مرفی نامی امریکی نوجوان ہے جو پیرس میں رہتا ہے۔ ایک دن اسے اپنی سابقہ محبوبہ الیکٹرا کی والدہ کا فون آتا ہے، جو اسے بتاتی ہے کہ الیکٹرا لاپتہ ہو چکی ہے۔ یہ خبر اسے ماضی کی یادوں میں لے جاتی ہے، جہاں وہ اپنی اس شدید محبت، جذباتی کشمکش، حسد اور خود تباہی پر مبنی تعلق کو یاد کرتا ہے۔
فلم کی کہانی نان لائنر انداز میں بیان کی گئی ہے، جہاں مرفی کی زندگی کے انتخاب اور ان کے نتائج کو دکھایا گیا ہے۔ اس میں الیکٹرا کے علاوہ ایک اور خاتون اومی کے ساتھ اس کے تعلق کو بھی دکھایا گیا ہے، جو اس کے بچے کی ماں بننے کے بعد الیکٹرا سے اس کا رشتہ ختم ہونے کا باعث بنتی ہے۔
یہ فلم گاسپر نوا کی تحریر اور ہدایت کاری میں بنی ایر وٹک ڈرامہ ہے جو اپنی بے باک اور حقیقت پسندانہ مناظر کی وجہ سے مشہور ہے۔