نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز مضمون نویسی کے مقابلے کے فاتحین کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nestlé for Healthier Kids (N4HK) Essay contest winners announced

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: نیسلے پاکستان نے نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز مضمون نویسی کے مقابلے کے فاتحین کا اعلان کردیا ۔ پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے طلباء کیلئے مضمون نویسی کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا مقابلہ ہے۔

نیسلے پاکستان کی طرف سے منعقد کردہ منفرد سرگرمی کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کوبروئے کارلاکر انہیں مصروف عمل کرنا ہے۔

مقابلے کیلئے فلپائن، قطر، اردن، یواے ای اور امریکہ میں مقیم پاکستانی خاندانوں سمیت پاکستان بھر سے 1100 مضمون وصول ہوئے ۔

مقابلہ تین کیٹگریوں ’’ ناقص حفظان صحت متعدد بیماریوں کا موجب بن سکتا ہے‘‘، ’’قوت مدافعت کی اہمیت‘‘ اور’’ مجھے چند وبائی امراض کی وجہ سے گھر میں رہنا پڑتا ہے اس لئے صحت مند اور تنائو کم کرنے والی سرگرمیوں کے ذریعے خود کا خیال رکھنا چاہیے‘‘ پر مشتمل تھا۔

مضمون کی ہر ایک کیٹگری میں دو ایج گروپوں (10سے 12 اور 13 سے16سال ) کے درمیان مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔

ہر ایج گروپ سے ایک فاتح اور ایک رنر اپ کو منتخب کیا گیا۔ نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز مقابلے کے فاتحین کو مبارک باددیتا ہے جنہیں سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے اور ان کے نام فخر کے ساتھ نیسلے پاکستان کی ویب سائٹ پر نشر کئے جائیں گے۔

اس سرگرمی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وقار احمد، ہیڈآف کارپوریٹ افیئرز نے کہا’’ مضمون نویسی کے مقابلے کا مقصد نوجوانوں کومصروف عمل کرنا اور ان کی روزمرہ کی زندگیوں میں صحت مند طرز زندگی اور جسمانی سرگرمی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔‘‘

انہوں مزید کہا’’ نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز پروگرام اچھی صحت اور فلاح بہبود کے حوالے سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے ہمارے عزم کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بچے غذائیت اور جسمانی سرگرمی کو سمجھیں اور بڑھنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنی صحت مند زندگی کو جاری رکھیں۔ پروگرام کے ذریعے 2 لاکھ 20ہزار بچوں تک رسائی کی گئی جبکہ 1100 اساتذہ کو تربیت فراہم کی ہے۔‘‘

نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز غذائیت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کا پروگرام ہے جسے نیسلے پاکستان کی طرف سے 2010 میں شروع کیا گیا۔

پروگرام کے تحت والدین، اساتذہ کو سکول جانے والے بچوں میں صحت مند طرز زندگی کی ترغیب دینے کیلئے تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز پروگرام بچوں کو خوشی سے بھرپور اور صحت مند مستقبل دینے کیلئے غذائی چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر مجموعی کوششیں کرتا رہاہے۔

مزید پڑھیں:صنعتکاروں نے کراچی کیلئے فوج کی خدمات لینے کے مطالبے کی حمایت کردی

نیسلے پاکستان کے بارے میں :نیسلے خوراک اور مشروبات تیار کرنے والی دنیا کی بڑی کمپنی ہے۔دنیا کے 191ممالک میں فعال ہے۔ نیسلے کے 3 لاکھ 28 ہزار ملازمین معیاز زندگی کو بڑھانے اور صحت مند مستقبل کے لئے کردار ادا کرنے کے نیسلے کے مقصد کیلئے پرعزم ہے۔نیسلے والدین اور بچوں کیلئے انواع اقسام کی مصنوعات اور خدمات کی فراہم کرتی ہے۔

Related Posts