عوام پر پھر بجلی بم گرانے کی تیاریاں، آج 92 پیسے فی یونٹ مہنگا کرنیکا فیصلہ متوقع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NEPRA to conduct hearing today as CPPA seeks Rs0.92 per unit tariff hike

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا، عوام میں بجلی مزید مہنگی ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے 9 فروری کو بجلی 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جس کے نتیجے میں بجلی کا اوسط ٹیرف 14اعشاریہ38 روپے سے بڑھ کر 16اعشاریہ33 روپے فی یونٹ ہوگیا تھا۔

سی پی پی اے نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 92پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کررکھی ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں: بجلی قیمت میں اضافے کے باوجود گردشہ قرضہ بڑھے گا،میاں زاہد حسین

اب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ جنوری میں فرنس آئل سے 12اعشاریہ06 فیصد بجلی پیدا کی گئی جو 12 روپے 34 پیسے فی یونٹ میں پڑی، جنوری میں مقامی گیس سے16اعشاریہ51 فیصد،درآمدی ایل این جی سے 11اعشاریہ34 فیصد، کوئلے سے 31اعشاریہ38 فیصد بجلی اورایٹمی ذرائع سے 10اعشاریہ55 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

جنوری میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مقرر تھی ،نیپراآج سماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرے گا۔

Related Posts