کراچی: شہر قائد کے لوگ ہوجائیں تیار کیونکہ نیپرا نے بجلی 7 روپے80 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔
نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی 7 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ نیپرا نے اضافے کی منظوری دو مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں دی ہے۔
جولائی تا ستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی6 روپے 47 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ نیپرا نے جنوری تا مارچ 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 33 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی ۔نیپرا نے سمری نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادی ہے۔
کے الیکٹرک والوں کیلئے بجلی ایک روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ نیپرا نے کمی کی منظوری دو الگ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں دی ہے۔
اپریل تا جون 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 94 پیسے سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔ اکتوبر تا دسمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی47 پیسے سستی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔