کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، نیپرا نے بجلی مزید سستی کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کیلئے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، فیصلے سے صارفین کو 10 ارب 61 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔

چیئرمین نیپرانے کہا کہ اگر وفاق کے الیکٹرک کو بجلی نہ دے تو وہ تو پس جائیں گے۔ نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

بعدازاں نیپرا نے کے الیکڑک سے بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کے حوالے سے ایک ہفتے میں پلان بھی مانگ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہیکرز نے کرپٹو صارفین کے 80 لاکھ روپے چوری کرلیے

دوسری جانب نیپرا نے نومبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

حکام کے مطابق نومبرمیں ہائیڈل سے گیارہ فیصد کم بجلی پیدا کی گئی،نیلم جہلم پلانٹ کی بندش سے پانی سے کم بجلی پیدا ہوئی۔ کوئلے سےکم جبکہ گیس سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔

Related Posts