کراچی والوں کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی 5.28 روپے فی یونٹ مہنگی کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: کراچی والوں کے لئے بری خبر سامنے آگئی، نیپرا نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی والوں کیلئے بجلی 5.28 فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر تقریبا 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی، کے الیکٹرک نے پہلے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4.86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر نظرثانی کے بعد کے الیکٹرک نے 5.30فی یونٹ کا اضافہ مانگا، نیپرا نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کیلئے بجلی 5.28فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی۔

دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بنیادی ٹیرف صرف ایک کمپنی کا نہیں پورے ملک کا ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے کی وجوہات کا سب کو علم ہے،حکومت بنیادی ٹیرف کے حوالے سے نیپرا میں درخواست دائر کرے گی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کے الیکڑک رات کے وقت لوڈشیڈں گ کیوں کررہی ہے؟

جس پر کے الیکٹرک حکام نے دعوی کیا کہ رات کے وقت لوڈشیڈنگ اعلانیہ ہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں، کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ رات کو بجلی کی طلب 3500 میگاواٹ تک ہوتی ہیاور پیک اوقات میں بجلی کی قلت 400 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔

چیئرمین نیپرا نے ہدایت کی کہ کے الیکڑک تمام شراکت داروں کیساتھ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرے اورتمام شراکت داروں کو اپنے اقدمات کے حوالے سے اعتماد میں لے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں غیر ملکی ائیر لائن کی لاہور سے قطر جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

نیپرا میں کے الیکٹرک کی جنوری سے مارچ کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی، کے الیکٹرک نے پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں چار روپے باون پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا جس پر نظر ثانی کرکے تین روپے نواسی پیسے اضافے کی درخواست کی گئی، نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، نیپرا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔

Related Posts