نیپرا کا فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 64 پیسے اضافہ، فیصلے سے کے الیکٹرک صارفین مستثنیٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیپرا کا فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 64 پیسے اضافہ، فیصلے سے کے الیکٹرک صارفین مستثنیٰ
نیپرا کا فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 64 پیسے اضافہ، فیصلے سے کے الیکٹرک صارفین مستثنیٰ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 0.64 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، اور  اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو 0.6573 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30 مارچ 2021ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، اور 64 پیسے فی یونٹ کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ میں مندی،100انڈیکس 43953.58پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہوگا جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔

Related Posts