نیپال میں لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، 22 ہلاک مسافروں کی لاشیں بھی برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیپال میں لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، 22 ہلاک مسافروں کی لاشیں بھی برآمد
نیپال میں لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، 22 ہلاک مسافروں کی لاشیں بھی برآمد

جنوبی ایشیاء کے چاروں طرف سے خشکی میں گھرے ہوئے  ملک نیپال میں اتوار کے روز لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا، طیارے پر سوار 22 مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے باعث ہلاک ہوئے جن کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نجی ائیر لائن کا طیارہ نیپالی ضلع موستانگ کے پہاڑ پر گر کر تباہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔لاشوں کو بیس اسٹیشن منتقل کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کیا جارہا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نیپال کے مطابق طیارہ خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

نیپال، نجی ایئر لائن کا 22 مسافروں کو لے کر جانے والا طیارہ لاپتہ

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نیپال نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات بتاتی ہیں کہ تکنیکی اعتبار سے طیارے کو دائیں جانب سفر کرنا چاہئے تھا، تاہم پائلٹ نے غلط رخ اختیار کیا جو حادثے کا سبب بن گیا۔ امدادی کارروائیوں کے بعد تمام 22 مسافروں کی لاشیں برآمد ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کا بلیک باکس بھی مل گیا۔ لاشوں کو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔ خراب موسم امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ تارا ائیر کا طیارہ جومسوم کیلئے روانہ ہوا تھا۔

اپنے گزشتہ بیان میں نیپالی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ طیارے کی تلاش کیلئے جانے والا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث پتہ چلائے بغیر واپس جومسوم پہنچ گیا۔ فوج اور پولیس کی ٹیمیں روانہ ہوگئیں۔ 

Related Posts