کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملہ، نہال ہاشمی بیٹوں سمیت گرفتار، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملہ، نہال ہاشمی بیٹوں سمیت گرفتار، مقدمہ درج
کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملہ، نہال ہاشمی بیٹوں سمیت گرفتار، مقدمہ درج

کراچی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی پولیس اہلکاروں پر حملے کے باعث بیٹوں سمیت گرفتار ہو گئے، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ پر ن لیگی رہنما نہال ہاشمی، بیٹوں اور پولیس کے درمیان مبینہ جھگڑا ہوا۔ نہال ہاشمی کے صاحبزادے نصیر ہاشمی نے کہا کہ مجھے اور گھر والوں کو پولیس سعود آباد تھانے لے کر آئی ہے۔ اہلکاروں نے گھر والوں کو روک کر میرے قریب آنے کی کوشش کی۔

نہال ہاشمی کے صاحبزادے نصیر ہاشمی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو قریب آنے سے روکا تو انہوں نے میرا موبائل فون توڑ دیا۔ پولیس نے مجھے اور میری والدہ کو زدوکوب کیا، تاہم کراچی پولیس کا مؤقف اس کے برعکس ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے اہلِ خانہ کا ملیر میں کسی اور سے جھگڑا ہورہا تھا۔

مقامی پولیس کے مطابق اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی جس پر نہال ہاشمی کے اہلِ خانہ نے پولیس کی ہی وردیاں پھاڑ ڈالیں۔ ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او سعود آباد جھگڑے کے موقعے پر پہنچ گئے تھے۔ جب معاملہ جاننے کیلئے اہلکار بھیجے گئے تو نصیر ہاشمی نے گالیاں اور دھمکیاں دیں۔

ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ جب پولیس نصیر ہاشمی کو تھانے لائی تو نہال ہاشمی اپنی اہلیہ سیمت تھانے پہنچ گئے۔ پولیس نے لچک دکھائی تو نہال ہاشمی کے دونوں بیٹوں نے پولیس اہلکاروں کو مارنا شروع کردیا۔ ہم نے نہال ہاشمی اور دونوں بیٹوں کو حوالات میں بند کردیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: نوکری کا جھانسہ دیکر 2ملزمان کی لڑکی سے زیادتی

Related Posts