پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ و ماڈل نیہا راجپوت اور معروف کاروباری شخصیت شہباز تاثیر نے شادی کر لی ہے جس کی خوابناک تقریب کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔
گزشتہ روز سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی شادی نیہا راجپوت سے ہوئی۔ نکاح کی تقریب میں صرف دوستوں اور اہلِ خانہ کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت دونوں نے ہلکے رنگ کے کپڑے زیبِ تن کر رکھے تھے جس میں نیا نویلا جوڑا بے حد خوبصورت نظر آیا۔ دونوں کی شادی کی تقریب سے منظرِ عام پر آنے والی تصاویر مندرجہ ذیل ہیں:
نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر کی شادی کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب خوابناک اور خوبصورت رہی۔
حیرت انگیز طور پر شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت شادی کے موقعے پر کیک کاٹتے ہوئے نظر آئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے نئی نویلی جوڑی کو دعاؤں اور نیک تمناؤں سے بھی نوازا۔
مختلف تصاویر میں نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر نے مختلف انداز اپنائے اور ہر انداز کی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا اور دونوں کو سراہا۔
تقریب میں شرکت کیلئے صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا جس کی وجہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متعلقہ پابندیاں ہوسکتی ہیں تاہم اس حوالے سے شہباز تاثیر یا نیہا راجپوت کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
تصاویر میں نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر اپنی شادی پر خوش نظر آئے۔ دونوں نے تقریب کو چار چاند لگانے کیلئے تھیم کا استعمال کیا جو سوشل میڈیا صارفین کو بہت پسند آیا۔
شادی میں شریک مہمانوں نے شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شوبز شخصیات نے بھی نئے جوڑے کو آئندہ زندگی کیلئے دعاؤں سے نوازا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جبین نوٹیال کا دل غلطی کربیٹھا ہے پاکستانی گیت کا چربہ نکلا