کراچی، پاکستان اسٹیل ملازمین اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، ٹرین رواں دواں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، پاکستان اسٹیل ملازمین اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، ٹرین رواں دواں
کراچی، پاکستان اسٹیل ملازمین اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، ٹرین رواں دواں

کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز ملازمین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد ٹرینوں کی معطل آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اسٹیل ملازمین نے دھرنا دے کر ریلوے ٹریک بند کردیا تھا جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم مظاہرین نے 12 گھنٹے تک جاری رہنے والا دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا۔

دھرنا ختم ہونے کے بعد ٹرینوں کی معطل آمدورفت بحال ہوگئی جس پر مسافروں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی متاثرہ آمدورفت بحال ہوگئی ہے۔ برطرف ملازمین کا وفد آج سندھ حکومت سے ملاقات کرے گا۔

سندھ حکومت سے ہونے والی ملاقات کے دوران اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین اپنے مطالبات اعلیٰ حکام کے سامنے رکھیں گے۔ نوکریوں کے مستقبل سے متعلق لائحۂ عمل بھی طے کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین نے حکومت کے  خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بن قاسم ریلوے اسٹیشن پر دھرنا دے دیا۔

 وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کے ساڑھے 4 ہزار ملازمین کو برطرف کردیا تھا جس پر ملازمین نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے بن قاسم اسٹیشن کے ریلوے ٹریک پر گزشتہ روز دھرنا دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین نے  ریلوے اسٹیشن پر دھرنا دے دیا

Related Posts