لاک ڈاؤن کی خبروں کا اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر، سرمایہ کاروں کے 30 ارب ڈوب گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن کی خبروں کا اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر، سرمایہ کاروں کے 30 ارب ڈوب گئے
لاک ڈاؤن کی خبروں کا اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر، سرمایہ کاروں کے 30 ارب ڈوب گئے

کراچی: ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں 186.15 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی چھائی رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کی ممکنہ اطلاعات اور کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر سرمایہ کی جانب سے محتاط رویہ دیکھنے میں آیا۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ 100 انڈیکس 43630 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پرچلا گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر تیزی بھی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 186.15 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44076.20 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.42 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

ہفتے کے پہلے روز 12 کروڑ 52 لاکھ 76 ہزار 315 حصص کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 30 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ مارکیٹ کے سرمایہ کا حجم کاروبار کی بندش پر 21 ارب روپے کم ہو کر 7  ہزار 697 ارب روپے رہ گیا ہے۔

Related Posts