پاکستان کی فلم نگری سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ نامور اور خوبرو اداکارہ نیلم منیر جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔
اداکارہ کی شادی سے متعلق خبر معروف سوشل میڈیا بلاگر و سلیبریٹیز کے انتہائی قریبی عرفان نے انکشاف کیا ہے۔
عرفانستان نامی پیج پر عرفان نے جمعہ کی دوپہر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ نیلم منیر اگلے ماہ یعنی دسمبر میں شادی کر رہی ہیں ان کی شادی متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔

نیلم کی شادی سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اداکارہ کی شادی کس سے ہورہی ہے اور کس تاریخ کو ہونے جارہی ہے؟
دوسری جانب اداکارہ نیلم نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے کچھ پوسٹ نہیں کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش رہیں جس کے بعد اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کی۔