ملک کے کون کون سے شہروں میں بارش کا امکان، کراچی میں بادل کب برسیں گے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

These Cities Will Get Heavy Monsoon Rain Starting This Week
FILE PHOTO

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے بیشتر حصوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کے ساتھ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جس سے مقامی دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ایبٹ آباد، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، ہزارہ، پاراچنار سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ مالاکنڈ، مانسہرہ، مردان، پشاور اور صوابی میں بھی سیلاب کا امکان ہے۔

دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں نچلے درجے کے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ دریائے چناب، جہلم، ستلج اور راوی میں پانی کا بہاؤ معمول کی سطح پر ہے۔ پہاڑی ندی نالوں میں سیلاب کے باعث انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں کے دوران سندھ بشمول کراچی میں تیز بارشوں کے امکانات بن رہے ہیں، چند روز میں کراچی میں برسات کا امکان ہے۔

Related Posts