این ڈی ایم اے نے طبی ماہرین میں حفاظتی سامان کی تقسیم شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No shortage of ventilators, PPE: NDMA Chairman

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ اتھارٹی نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے کام کرنے والے فرنٹ لائن میڈیکل عملے کو حفاظتی کٹس تقسیم کرنا شروع کردی ہیں۔

این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے کہا کہ وبائی مرض کے خلاف فرنٹ لائن میں کھڑے ڈاکٹروں ، نرسوں ، پیرا میڈیکس ، مینجمنٹ اسٹاف ، نگران عملہ اور لیب ورکرز کو حفاظتی کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں تعاون پر چین کے شکر گزار ہیں، ظفر مرزا

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے تک تمام کارکنوں کے پاس حفاظتی لباس ہوگا،اسلام آباد میں کارکنوں کو پہلے ہی حفاظتی لباس فراہم کیا جا چکا ہے اور یہ تین ہفتوں تک کافی ہونگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے آفس اسلام آباد میں ایک شکایت سیل قائم کیا گیا ہے ،گلگت بلتستان کو سامان دے دیا ہے اور کل آزاد جموں و کشمیر مل جائے گا۔

این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے کہا کہ وہ ملک کے تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریوں سے بات کریں گے اور سامان کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

Related Posts