کورونا اور اومی کرون کیسز میں اضافہ، تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند،فیصلہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC to decide fate of schools today as Omicron increases Pakistan's

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی اداروں کو بند یا کھلا رکھنے کے حوالے سے فیصلہ آج کریگا۔

آج وزرائے تعلیم کے اجلاس میں صوبوں کی صورتحال کا جائزہ لیے کے بعد لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہولناک حد تک اضافہ ہورہاہے۔پیر کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4340 نئے کورونا کیسز اور 7 اموات کی اطلاع ملی۔

مزید پڑھیں:کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ویسٹ انتظامیہ متحرک ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49ہزار809 ٹیسٹ کرنے کے بعد 4ہزار340 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا تناسب 8اعشاریہ 71 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ ملک میں متاثرین کی تعداد 1328487 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 7 نئی اموات کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 29019 ہو گئی ہے ۔ملک میں فعال کیسز کی تعداد 35677 ہے جن میں 781 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یاد رہے کہ سندھ میں کورونا اومی کرون کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے جبکہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ این سی او سی کریگا۔

Related Posts