کورونا کا خوف، ملک بھر میں لاک ڈاؤن پر غور کیلئے این سی او سی کا اجلاس آج پھر ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این سی او سی نے یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کے بغیر ریلوے کے سفر پر پابندی عائد کردی
این سی او سی نے یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کے بغیر ریلوے کے سفر پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: ملک بھر میں ہر گزرتے روز کے ساتھ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، لاک ڈاؤن سمیت دیگر آپشنز پر غور کیلئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس آج بھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت این سی او سی کے اجلاس میں ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق این سی او سی اجلاس کے دوران کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے اقدامات اور عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کورونا کیسز اور لاک ڈاؤن پر غور کیلئے گزشتہ روز بھی این سی او سی اجلاس منعقد ہوا تھا۔

گزشتہ روز کے این سی او سی اجلاس میں شادی بیاہ سمیت تمام اِن ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ ملک بھر کے شادی ہالز بندکردئیے گئے جبکہ آج کے این سی او سی اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت دیگر آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

این سی او سی اجلاس کے دوران بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندیاں عائد کرنے سمیت دیگر آپشنر پر غور کیا جائے گا تاکہ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر قابو پایا جاسکے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹریز اور دیگر حکام بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا کے باعث شادی سمیت ہر قسم کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد

Related Posts