این سی او سی نے یکم جولائی سے ریسٹورنٹس میں ڈائننگ کھولنے کا عندیہ دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC assures opening of dining in restaurants from 1st July

کراچی :ڈائریکٹر جنرل این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایا نے آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کو یکم جولائی سے ڈائننگ کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے اقدامات کی یقین دہانی کروادی ہے۔

آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسد حنیف، جنرل سیکریٹری ،فیضان راوت،وائس چیئرمین محمد سعید قریشی حنیفیہ، جوائنٹ سیکریٹری عبدالصمد اور وسیم بلوانی نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف محمود گورایا سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

اس موقع پر آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے بتایا کہ گزشتہ 15 ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریسٹورنٹ کی بندش سے مالکان شدید مالی بحران سے دوچار ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریسٹورنٹ کو ڈائٹنگ کھولنے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 53 ہزار افراد متاثر، 22 ہزار 188 جاں بحق

اس موقع پر اسد حنیف اور فیضان راوت نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ریسٹورنٹ کا شعبہ اور مالکان حکومت اور حکومتی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں اپنا ہاتھ بٹائیں گے ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر آصف محمود گورایا نے ایکرا کے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے یکم جولائی سے ریسٹورنٹ کو ڈائننگ کھولنے کی اجازت کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور این سی او سی کے آئندہ کے اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے وفاقی وزیر فواد چودھری سے بھی ملاقات کی اور انہیں تمام معاملات سے آگاہ کیا۔

Related Posts