کورونا میں شدت، مارکیٹیں بند، ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ بھی ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona in pakistan

کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے وفاق کی جانب سے ملک بھر میں آج سے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے، تمام صوبوں کواحکامات پر عملدر آمد یقینی بنائے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے آج سے ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے سخت اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں، اسلام آباد، کراچی، لاہور اور دیگر شہروں میں آج سے ماسک پہننا لازمی قرارد یدیا گیا ہے۔

ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو جرمانہ اور دیگر سزائیں دی جائینگی جبکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے آج سے مارکیٹس، بازار اور شاپنگ مالز رات دس بجے اور تفریحی مقامات اور پارکس شام چھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 16 جان گنوا بیٹھے، ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 6ہزار775 ہوگئی ،908 نئے کیسز کے بعد مثبت کیسزکی تعداد بڑھ کر 331108 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹے میں 908 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اب تک سندھ میں 144765 کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، پنجاب میں 103587 ، خیبرپختونخوا میں 39277 ، اسلام آباد میں 19454 ، بلوچستان میں 15876 ، آزاد کشمیر میں 3938 اور گلگت بلتستان میں 4211 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:ملیر میں کورونا کے سیکڑوں کیسز مثبت آنے کے بعد 6سرکاری اسکول بند

سندھ میں 2 ہزار 611 افراد وبائی امراض کی وجہ سےجان گنوا چکے ہیں ، پنجاب میں 2ہزار347 ، خیبر پختونخوامیں 1ہزار273 ، بلوچستان میں 149 ، اسلام آباد میں 215 ، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 88 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Related Posts