این سی او سی نے کورونا ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین لگوا لی
ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین لگوا لی

اسلام آباد: کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متوقع کورونا وائرس کی ویکسین کی ملک بھر میں ترسیل کیلئے حکمتِ عملی تیار کر لی گئی۔ ویکسین کی ترسیل کی حکمتِ عملی کا نام ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان رکھا گیا ہے۔

توسیع پروگرام حفاظتی ٹیکہ جات کے تیار کردہ ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان پر عملدرآمد اور کورونا ویکسین لگانے کیلئے عملہ  اور ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے لاجسٹک بھی ای پی آئی فراہم کرے گا۔

ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ کورونا ویکسین کی اسٹوریج اور ملک کے ہر شہر میں ترسیل کا ٹاسک ای پی آئی کے سپرد کردیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے  بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں، معاونِ خصوصی نے کہا کہ کابینہ نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی خریداری کی منظوری دی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت 2 روز قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کی منظوری دے دی گئی اور اس مقصد کے لئے 15 کروڑ ڈالر مختص کردیے گئے۔ کابینہ نے کورونا کے علاج کے لیے انجکشن کی قیمت میں کمی کی بھی منظوری دی۔

مزید پڑھیں: اجلاس میں کورونا ویکسین خریداری کی منظوری دی گئی، فیصل سلطان

Related Posts