نوازالدین صدیقی کورونا کے دوران تعطیلات کی تصویریں پوسٹ کرنیوالوں پر برہم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawazuddin Siddiqui upset with celebrities vacationing during pandemic

ممبئی: بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کورونا وائرس کے کے دوران تعطیلات کی تصویریں  پوسٹ کرنیوالوں پر برس پڑے، کھری کھری سنادیں، مشکل گھڑی میں لوگوں کی ہمت بندھانے کا مشورہ بھی دیدیا۔

نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ ایک طرف لوگ کورونا کی وجہ سے پریشان ہیں اور مشہور شخصیات تعطیلات کی تصاویر پوسٹ کرکے لوگوں کو تکلیف دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کے پاس کھانے کیلئے نہیں ہے اور امراء پیسہ ہوا میں اڑارہے ہیں، کچھ تو شرم کریں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے اور روزانہ 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بھارت کے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: شہروز سبزواری کی شارٹس پہن کر سڑکوں پر جاگنگ، سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان

کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران کئی بالی ووڈ شخصیات نے بھارت چھوڑ دیا ہے جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں اوراب شاہ رخ خان کی اہلیہ اور بیٹا بھی بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان خان ممبئی سے امریکا کے شہر نیویارک کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔ ماں اور بیٹے کی ممبئی ایئرپورٹ پر امریکا روانگی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے ہیں۔

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ ’بھاگو بھگوڑو بھاگو، اور ان کو آتا ہی کیا ہے چلو بھر پانی میں ڈوب مرو‘۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بھاگو سب کے سب بھاگو، پبلک سب یاد رکھے گی، ایک نا ایک دن تو آئو گے واپس‘۔

Related Posts