نواز شریف کی دبئی میں خصوصی پروٹوکول میں اہم ملاقاتیں جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات پہنچنے والے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو دبئی حکومت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول فراہم کیا جا رہا ہے۔

نواز شریف فیملی کے ہمراہ دبئی میں اپنے داماد علی ڈار کی رہائش گاہ ایمریٹس ہلز میں قیام پذیر ہیں، نواز شریف آج رائل فیملی اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر علوی حج کیلئے روانہ، صادق سنجرانی قائم مقام صدر بن گئے

دبئی کی حکومت کی طرف سے نواز شریف کو خصوصی پروٹوکول دیا جارہا ہے، نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے، نواز شریف سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد دوبارہ دبئی آئیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ابھی تک لندن میں موجود ہیں، ان کی روانگی جلد متوقع ہے، نواز شریف اپنی فیملی کے ہمراہ عید دبئی میں منائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ملاقاتوں کا پہلا سیشن اختتام پزیر ہو گیا ہے، نواز شریف کی پاکستان واپسی کا روڈ میپ طے کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے راستے میں حائل قانونی الجھنوں کے سلجھانے کے لیے ماہرین سے مشورے کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست کا مرکز  ابھی دبئی رہے گا جس کے لیے کئی سیاسی رہنماؤں کی دبئی آمد کا امکان ہے، دبئی میں اگلے چند دنوں میں نواز شریف سے سیاسی رہنماؤں کی بیٹھکیں متوقع ہیں۔

Related Posts