ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ویسے تو بیمار ہیں لیکن اسلام آباد میں جلسے کرنے کیلئے بالکل فٹ ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف باؤ جی پچھلے تین چار سال سے علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں اور ہنوز انہیں دوائی نہیں ملی ہے اور شہباز شریف پچھلے چار سال سے کینسر کے مریض ہیں وہ ڈاکٹر مارٹن لندن والے سے “غائبانہ” علاج بھی کرواتے رہے ہیں جبکہ کمر درد ان کا مستقل عارضہ ہے۔
نواز شریف باؤ جی پچھلے تین چار سال سے علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں اور ہنوز انہیں دوائی نہیں ملی ہے۔
یہ سب قومی بیمار اچانک ٹھیک ہوگئے ہیں، یہ اسپتالوں اور کلینکس سے نکل کر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، یہ ایک ایک دن میں دو دو پریس کانفرنسیں، تین تین میٹنگز کھڑکا رہے ہیں۔
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) March 24, 2022
شہباز شریف پچھلے چار سال سے کینسر کے مریض ہیں وہ ڈاکٹر مارٹن لندن والے سے “غائبانہ” علاج بھی کرواتے رہے ہیں،جب کہ کمر درد ان کا مستقل عارضہ ہے۔
خورشید شاہ پچھلے چار سال سے دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں ان کے دل کی اوپن ہاٹ سرجری ہوئی ہے۔— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) March 24, 2022
‘قومی بیمار’
میڈیکل رپورٹس کےمطابق آصف علی زرداری پچھلے چار سال سے مختلف بیماریوں کے شکار ہیں، زرداری سنسری پیریفرل اور آٹونومک نیوروپیتھی کےمریض ہیں، ریڑھ کی ہڈی اور جوڑوں میں بھی تکلیف ہے جب کہ دل کےبھی بیمار ہیں، انہی بیماریوں کو بنیاد بنا کر انہوں نےعدالتوں سےریلیف بھی لیاہے
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) March 24, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹس کےمطابق آصف علی زرداری پچھلے چار سال سے مختلف بیماریوں کے شکار ہیں، زرداری سنسری پیریفرل اور آٹونومک نیوروپیتھی کےمریض ہیں، ریڑھ کی ہڈی اور جوڑوں میں بھی تکلیف ہے جبکہ دل کےبھی بیمار ہیں، انہی بیماریوں کو بنیاد بنا کر انہوں نےعدالتوں سے ریلیف بھی لیا ہے۔
یاد رہے ان سب پر کرپشن کے کیسز بھی ہیں یہ عدالتوں میں بیماری کا بہانہ بنا کر پیش ہونے سے بچتے رہے ہیں۔
البتہ یہ پاکستان پر حکومت کرنے کیلئے بالکل فٹ اور تندرست ہیں،اب بھی اگر قوم ان کی حقیقت نہ سمجھے تو ایسی قوم کے شعور کا ماتم کیجئے۔ https://t.co/nYZ9IxwzN8
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) March 24, 2022
ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ البتہ یہ پاکستان پر حکومت کرنے کیلئے بالکل فٹ اور تندرست ہیں،اب بھی اگر قوم ان کی حقیقت نہ سمجھے تو ایسی قوم کے شعور کا ماتم کیجئے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سب قومی بیمار اچانک ٹھیک ہوگئے ہیں، یہ اسپتالوں اور کلینکس سے نکل کر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، یہ ایک ایک دن میں دو دو پریس کانفرنسیں، تین تین میٹنگز کھڑکا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تحریکِ عدم اعتماد، وزیر اعظم سیاسی کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کرینگے