کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنما نے اتوار کے روز انکشاف کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپس آنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے فوراً بعد، وہ پاکستان کے لئے پرواز کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے بعد پاکستان واپس آئیں گے اور پاکستانی عدالتوں کا سامنا کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ مستعفی ہو جائیں کیونکہ وہ اکثریت کھو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب