ڈیل کی خبریں بے بنیاد، نواز شریف واپس وطن لوٹیں گے،پرویز رشید

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Member of the Senate of Pakistan

لاہور:مسلم لیگ ن نے ڈیل کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن سے خود واپس آئے اور مقدمات کا سامنا کیا، صحت یابی کے بعد دوبارہ وطن لوٹیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت عدالت نے دی، وزیراعظم نے بھی ڈیل کی تردید کی۔

آصف زرداری کے ساتھ بھی وہ ہی سلوک ہونا چاہیے جس کا سابق صدر مستحق ہوتا ہے، انہیں کیوں گرفتار کیا گیا اس کی سمجھ نہیں آئی۔

مزید پڑھیں : سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن روانہ، مریم نواز اور اہلِ خانہ نے رخصت کیا

لیگی رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے مرض کی تشخیص نہیں ہوسکی، ان کی صحت آج بھی خراب تھی، ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کرنے کے بعد یہاں سے روانہ کر دیا ہے۔

صحت مند ہونے کے بعد واپس آکر عوام کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف بیرون ملک تھے، واپس آکر جیل گئے، اب علاج کیلئے جا رہے ہیں پھر واپس آئیں گے، ریلیف ایسے نہیں ملتا، وزرا نااہل ہیں انہیں تبدیل کرلیں پھر بھی کچھ نہیں ہوگا۔عوام کی حکمرانی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Related Posts