مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا، پاکستان کو مزید تماشہ نہیں بننے دینگے، نواز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz Sharif shares video raising question over accountability drive

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ تین بارمنتخب وزیر اعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ یہ ہے حقیقت اس احتساب کی جس کے ذریعے آپ کے تین بارمنتخب وزیر اعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

سزائیں دلوائیں گئیں اور اشتہاری قرار دیا گیا، مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا،اب ہم اس ملک کو مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے ہونیوالی اے پی سی میں سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا تھاکہ آج ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں بلکہ انہیں لانے والوں سے ہے۔

مزید پڑھیں: مفاہمت سے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا، گرفتاری کیلئے تیار ہوں، شہباز شریف

نواز شریف کا کہنا تھا آج ملک معاشی طور پر مفلوج ہوچکا ہے، ہمیں روایتی طریقوں سے ہٹ کر اے پی سی کو کامیاب بنانا ہوگا۔

مجھے پاکستان کی سیاست اور خدمت کا کافی تجربہ ہے جبکہ مسائل کی بنیادی وجہ پاکستان کو جمہوری نظام سے ہٹاناہے۔

Related Posts