گندم بحران پر نواز شریف برہم، وزیر اعظم شہباز شریف سے جواب طلب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے گندم اسکینڈل پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو 6 مئی کو لاہور طلب کرلیا جبکہ تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد ہی پنجاب حکومت گندم خریداری کا فیصلہ کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو ہونے والے پارٹی کے ایک اہم مشاورتی اجلاس میں نوازشریف نے گندم کے بحران پر خاصی برہمی کا اظہار کیا اور اس کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پارٹی قائد کو گندم اسکینڈل کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں گے، جس کے بعد ہی پنجاب حکومت گندم خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ کرے گی۔

اجلاس میں کسانوں سے گندم کی خریداری کے لیے مختلف آپشنز اور کسانوں کو 500 ارب روپے کے کسان کارڈ دینے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے کسانوں کو کسان کارڈ جلد سے جلد دینے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نگراں حکومت میں گندم کی درآمد پہلے کرنے اور اس کی منظوری بعد میں دیے جانے کی بھی گونج سنائی دی۔ میاں نواز شریف کو بتایا گیا کہ گندم لانے والا بحری جہاز 25 روز کے بجائے صرف 7 روز میں ہی پاکستان پہنچ گیا تھا۔

Related Posts