جاوید لطیف کا پاکستان مخالف بیان قابل مذمت، وہ صرف شطرنج کا مہرہ ہیں، وفاقی وزراء

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاوید لطیف کا پاکستان مخالف قابل مذمت، وہ صرف شطرنج کا مہرہ ہیں، وفاقی وزراء

اسلام آباد: وفاقی وزراء شبلی فراز اور فواد چودہری نے میاں جاوید لطیف کے پاکستان مخالف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں شطرنج کا مہرہ قرار دیدیا ہے۔

وفاقی وزراء کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میاں جاوید لطیف کی اپنی کوئی سوچ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا کے قائد جیسا بننے کا شوق رکھنے والے انجام بھی یاد رکھیں۔ مریم نواز کچھ بھی کرلیں انہیں لندن فرار نہیں ہونے دیں گے۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے نابالغ سیاستدانوں نے حکومت کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کورونا پالیسی کامیاب رہی، ملک گیر وبا پھیلنے کے باوجود ملکی معیشت اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان چاروں صوبوں کی یکجہتی کی علامت ہیں۔ نوازشریف اوربانی ایم کیوایم سیاسی لوگ نہیں، نوازشریف پاکستان کے پیسے واپس کریں یا جیل جائیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی لاوارثوں نے جلسے جلوسوں کی مہم چلائی ہے۔ تحریک عدم اعتماد اور سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کو ہزیمت اٹھانا پڑی۔ سینیٹ انتخابات میں ن لیگ نے پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی نے جمعیت علمائے اسلام ف کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیوایم بننے والوں کوان کا انجام بھی یاد رکھناچاہیے۔ مریم نوازلندن جانا چاہتی ہیں مگران کوجانے نہیں دیں گے، میثاق جمہوریت پرشہیدبینظیربھٹوکے دستخط ہیں۔

مزید پڑھیں: عالمی اقتصادی فورم پاکستان کے ماحولیاتی پروگرام کا معترف، وزیرِاعظم نے ویڈیوشیئر کردی

Related Posts