عالمی اقتصادی فورم پاکستان کے ماحولیاتی پروگرام کا معترف، وزیرِاعظم نے ویڈیوشیئر کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: عالمی اقتصادی فورم پاکستان کے ماحولیاتی پروگرام کا معترف ہے جس کی بنائی ہوئی ویڈیو وزیرِ اعظم عمران خان نے شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں آج ورلڈ اکنامک فورم کی پاکستانی ماحولیاتی پروگرام کے اعتراف میں بنائی گئی ویڈیو شیئر کی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ماحول دوست پالیسیاں اور انوائرمنٹل ایکشن پلان دنیا بھر میں شہرت حاصل کررہا ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی آفت کے دوران پاکستان کے گرین ریکوری پروگرام کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

پی ٹی آئی حکومت شجر کاری مہم کے ذریعے 1 ارب 25 کروڑ سے زائد درخت لگانے کے پروگرام پر کام کر رہی ہے جس کا ابتدائی تخمینہ 22 ارب روپے تھا، تحریکِ انصاف رہنماافتخار درانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے بلین ٹری منصوبہ صرف 13 ارب میں مکمل کیا۔

عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف)، ورلڈ وائیڈ فنڈ فارنیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف)، آئی یو سی اور بون چیلنج سمیت متعدد عالمی اداروں نے بلین ٹری منصوبے کو متعدد مرتبہ تعریف و توصیف سے نوازا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خوف، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر آج سے بند