نوازشریف لندن میں بیٹھ کر اپنی چوری بچانے کی تحریک میں مصروف ہیں، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوازشریف لندن میں بیٹھ کر اپنی چوری بچانے کی تحریک میں مصروف ہیں، وزیر اعظم
نوازشریف لندن میں بیٹھ کر اپنی چوری بچانے کی تحریک میں مصروف ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر کارکنو ں سے کہتے ہیں کہ سڑکوں پر نکلو، انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر اپنی چوری بچانے کی تحریک چلارہے ہیں۔

آل پاکستان انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کی بنیاد قانون کی بالادستی تھی اور ریاست مدینہ میں کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں تھا لہٰذا قانون کی بالا دستی کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے بڑا اہم وقت ہے، سارے بیروزگار سیاستدان اکٹھے ہوگئے ہیں، پوچھا جائے کہ یہ سارے کیوں اکٹھے ہوئے ہیں، یہ سب اس لیے اکٹھے ہوئے ہیں کیوں کہ یہ قانون کی بالا دستی نہیں مانتے، یہ کہتے ہیں کہ ہم چوری کریں۔ڈاکہ ڈالیں تو کوئی ہمیں ہاتھ نہ لگائے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالت 2 سال کے بعد فیصلہ کرتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتے، یہ فیصلے اس لیے نہیں مانتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے اوپر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی دیکھے کہ 30 سال پہلے ان کے پاس کیا تھا اور اب کیا ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ باہر نکل کر عمران خان کو بلیک میل کرلیں گے تو ایسا نہیں ہوسکتا، یہ لوگ کسی اور مقصد کے لیے نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود لندن میں بیٹھے ہیں اور کارکنو ں سے کہتے ہیں کہ سڑکوں پر نکلو، یہ کارکنوں کو قیمے کے نان بھی کھلادیں تو کارکن نہیں نکلیں گے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر اپنی چوری بچانے کی تحریک چلارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے رہنماؤں کیخلاف بغاوت کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

Related Posts