لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا ٹکٹ کٹا لیا، ن لیگ کے قائد 21 اکتوبرکو لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف 21 اکتوبر کو شام 6 بج کر 25 منٹ پر لاہور ائیرپورٹ پر اتریں گے۔ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ 21 اکتوبر ہی ہوگی۔
نواز شریف سے آئین و قانون کے مطابق سلوک ہوگا۔نگران وزیر اعظم
قبل ازیں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عوام نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے۔
پارٹی کے اہم اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت شریک ہوئی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 21اکتوبر پاکستان کی تاریخ کا یادگار دن بنے گا۔ نواز شریف ملکی تعمیر و ترقی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔
ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف اتحاد، امن اور ترقی کے ایجنڈے پر عمل کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اطلاعات کے بیان کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی سے نگران حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔