نواز شریف نے ایکٹنگ میں ہالی ووڈ کے اداکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف نے ایکٹنگ میں ہالی ووڈ کے اداکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، عمران خان
نواز شریف نے ایکٹنگ میں ہالی ووڈ کے اداکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، عمران خان

باغ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سارے ڈاکو صرف ایک چیز مانگ رہے ہیں کہ عمران خان انہیں این آراو دے دے۔  یہ چاہتے ہیں کہ میں انہیں معاف کر دوں۔ کسی مہذب معاشرے میں کوئی جھوٹے ٹیسٹ دکھا کر برطانیہ نہیں جاتا، ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ سزایافتہ شخص اداکاری کرکے برطانیہ چلا جائے۔ نوازشریف نے ایسی اداکاری کی جسے کوئی ہالی وڈ میں بھی نہیں کرسکتا۔

آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ڈاکو کہتے ہیں کہ آج حکومت گرا رہے ہیں، کل حکومت گرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ملک کسی کے آگے ہاتھ پھیلا کر ترقی نہیں کر سکتا۔ جہاں قانون کی حکمرانی ہو وہاں ترقی ہوتی ہے۔  

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے نظریے سے سب سے زیادہ خطرہ بھار ت کو خود ہے۔ میں ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر نکلوں گا اور کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔ پاکستان اور کشمیر کا کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے۔ 5 اگست کے بعد مودی نے سمجھا کہ کشمیری گھٹنے ٹیک دیں گے، ہم کشمیریوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم چاہتے  ہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزاد ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اس سال کے آخر تک پورے آزادکشمیر کو ہیلتھ انشورنس دیں گے۔  ریاست مدینہ نےاپنے کمزورں اور بیواؤں کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم ہمیشہ ایک نظریے اور اپنے مفاد پر نظریے کو ترجیح دینے سے بنتی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر میری جائیدادیں بھی باہر ہوتیں تو امریکا کو ابسو لوٹلی ناٹ نہیں کہہ سکتا تھا۔ طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں ہم اپنے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہمارا انصاف کا نظام طاقت ور ڈاکوؤں کو نہیں پکڑ سکتا۔ جیلوں میں صرف غریب لوگ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کامیاب پاکستان کا پراجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں، ہاؤسنگ اسکیم کے تحت آسان قرضوں پر لوگوں کو گھر دیں گے، پروگرام کے تحت ہر خاندان کے ایک فرد کو قرضہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان سفارتخانے کے مطابق سفیر کی بیٹی پر حملہ کار میں سوار ہوتے وقت کیاگیا، ترجمان دفتر خارجہ

Related Posts