لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا ان کی رہائشگاہ پر قائم انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں علاج جاری ہے تاہم ان کی صحت میں کسی طرح کی بہتری نہیں آسکی ۔
نیشنل بلڈ اینڈ بون میرو ڈیزیزز کراچی کے سربراہ پروفیسر طاہر شمسی نے جاتی امراء جا کر سابق وزیر اعظم کا تفصیلی طبی معائنہ کیا جبکہ نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا عمل دوبارہ دوہرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ روزبھی ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اورشریف میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹروں نے نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور علاج معالجے کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔
مزید پڑھیں : نواز شریف کی صحت کے معاملے میں مزید تاخیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے، مریم اور نگزیب
ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریم نوازکو بھی مشاورت کے عمل میں شامل رکھا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کی صورتحال جوں کی توں ہے جبکہ دیگر پیچیدگیاں بھی شدت اختیار کر رہی ہے جس کی وجہ سے معالجین شدید تشویش میں مبتلاہیں۔
نیشنل بلڈ اینڈ بون میرو ڈیزیزز کراچی کے سربراہ پروفیسر طاہر شمسی نے گزشتہ رو زجاتی امراء جا کر سابق وزیر اعظم کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ۔
اس موقع پر نواز شریف کے علاج معالجے پر مامور ڈاکٹروں نے انہیں نواز شریف کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے مطابق پروفیسر طاہر شمسی نے نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا ہے اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا عمل دوبارہ دہرانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
ڈاکٹر عدنان کے مطابق سابق وزیراعظم کے جسم پر سوجن اور دیگر اثرات کے پیش نظر ادویات میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے پروفیسر شمسی صبح دوبارہ محمد نوازشریف کا معائنہ کریں گے اور مختلف ٹیسٹوں کا جائزہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کی صحت کے متعلق بہت فکر مند ہیں،ہمایوں اختر خان