نواب شاہ: سندھ میں آنے والے حالیہ سیلاب کے بعد حشرات الارض نے بھی سیلاب متاثرین کے لئے مشکلات پیدا کردی ہیں، نواب شاہ میں برساتی پانی سے 10 فٹ لمبا مگرمچھ نکل آیا۔جسے دیکھ کر لوگوں میں خو ف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق گاؤں مٹھل شر میں مگر مچھ نکلنے کا واقعہ پیش آیا جس پر علاقہ مکینوں نے وائلڈ لائفحکام کو اطلاع دی، مگر تاحال کوئی بھی مگر مچھ کو پکڑنے کے لئے نہیں پہنچا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف یا انتظامیہ میں سے کوئی بھی نہیں پہنچا۔مگر مچھ لوگوں کا رش دیکھ کر واپس پانی میں چلا گیا۔
مزید پڑھیں:بلوچستان،2 بچیاں سیلابی پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئیں
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی جام صاحب میں برساتی پانی سے دومگرمچھ باہر نکل آئے تھے۔