آسٹریلیا کا دورہ، نیول چیف کی انڈوپیسک سی پاور کانفرنس میں شرکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا کا دورہ، نیول چیف کی انڈوپیسک سی پاور کانفرنس میں شرکت
آسٹریلیا کا دورہ، نیول چیف کی انڈوپیسک سی پاور کانفرنس میں شرکت

سڈرنی: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی دورۂ آسٹریلیا کے دوران انڈو پیسیفک سی پاور کانفرنس میں شریک ہوئے جس کا مقصد سمندر میں ماحولیاتی نظام اور بحری سکیورٹی کو یقینی بنانا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق آج چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے آسٹریلیا کے سرکاری دورے کے دوران آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں منعقد انڈو پیسفک سی پاور کانفرنس 2022 میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اماراتی  صدر کا انتقال، پاکستان میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان

انڈو پیسیفک سی پاور کانفرنس کا مرکزی خیال”اکیسویں صدی میں انڈو پیسیفک میری ٹائم ڈومین کے مشترکہ مقاصد” تھا۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد میری ٹائم سیکٹر میں سمندری ماحولیاتی نظام کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔ 

کانفرنس کا مقصد بحری سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے باہمی اشتراک اور تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالنا تھا۔ انڈو پیسفک کانفرنس میں 40 سے زائد بین الاقوامی بحری افواج کے وفود اور 700 کے قریب دفاعی صنعتی کمپنیوں نے شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران نیول چیف نے آسٹریلیا، فرانس، جاپان، کویت اور اسپین کی بحریہ کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امیر البحر نے ملاقاتوں کے دوران بین الممالک تعلقات اور سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو کی۔ 

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا حالیہ دورہ، انڈوپیسیفک کانفرنس میں شریک بحری افواج کے ساتھ تعاون اور علاقائی اور عالمی میری ٹائم سکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

Related Posts