پانی کا بحران شدید، جمعیت علمائے اسلام کا واٹر بورڈ دفتر کے گھیراؤ کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پانی کا بحران شدید، جمعیت علمائے اسلام کا واٹر بورڈ دفتر کے گھیراؤ کا اعلان
پانی کا بحران شدید، جمعیت علمائے اسلام کا واٹر بورڈ دفتر کے گھیراؤ کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، جمعیت علمائے اسلام (شیر شاہ) نے واٹر بورڈ کے دفتر کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے جمعہ کے روز 20 مئی کو شیرشاہ چوک پر تاریخ ساز دھرنا ہوگا۔ شیرشاہ کالونی میں پانی کے شدید ترین بحران اور واٹر بورڈ کی ظالمانہ روش کے خلاف شیرشاہ چوک پر بھرپور احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

میٹرک کے 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ کے امتحانات 17 مئی سے شروع 

جمعیت علمائے اسلام شیر شاہ کا کہنا ہے کہ تمام مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ واٹر بورڈ اپنا قبلہ درست کرے۔ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو واٹر بورڈ کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔ شیرشاہ کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی ہے۔

یہ فیصلہ جمعیت علمائے اسلام شیرشاہ کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان کی زیر صدارت جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں شیرشاہ کالونی کے ائمہ مساجد اور مہتممین مدارس کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں علاقے کے تمام ائمہ مساجد و مہتممین مدارس نے شرکت کی۔

شرکائے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہا کہ” حق دو شیرشاہ کو” تحریک شروع ہوچکی ہے۔ پہلے مرحلے میں پانی کے بحران کے خلاف اپنا آئینی اور جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے شیرشاہ چوک پر دھرنا دیا ٓجائے گا۔

اجلاس سے گفتگو کے دوران مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہا کہ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو واٹر بورڈ کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔  ہم نے تمام تر قانونی تقاضے پورے کئے، اپنی آواز حکام بالا تک پہنچائی۔ اب پانی سر سے گزرچکا ہے۔ اب ہم اپنا آئینی حق استعمال کررہے ہیں۔

گفتگو کے دوران مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں لیکن اگر حق نہ ملا تو اپنا حق لینا بھی جانتے ہیں۔ پانی ہمارابنیادی انسانی حق ہے۔ واٹر بورڈکی کالی بھیڑوں نے ہمیں ہمارے بنیادی انسانی حق سے محروم کردیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام شیر شاہ کے صدر نے کہا کہ اب ہم نے واٹربورڈ کے خلاف علمِ جہاد بلند کردیا ہے۔ ہم میدان میں رہیں گے تاوقتیکہ ہمیں ہمارا حق نہیں مل جاتا۔ اجلاس میں طے ہوا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور برادریوں کے ذمہ داران کو ساتھ ملاکر دھرنے کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

Related Posts