امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا قطرکا دورہ، قطری وزیراعظم سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

naval chief qatar PM
امیر الحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا قطرکا دورہ ، قطری وزیراعظم سے ملاقات

دوحہ: امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے قطر کا سرکاری دورہ کیا، اس دوران انہوں نے قطری وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر قطر امیری نیول فورسز سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے اْمور اور دو طرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اْجاگر کیا اور قطر کی مختلف بحری تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔

نیول بیس پہنچنے پر کمانڈر قطر امیری نیول فورسز نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پرتپاک استقبال کیا اور چاک و چوبند دستے نے روایتی انداز میں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔نیول چیف نے میری ٹائم وارفیئر اینڈ ٹریننگ سینٹراور اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔

بعدازاں امیرالبحر نے قطر میں قائم الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کا دورہ کیا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت دیگر صحافیوں سے غیررسمی بات چیت کی۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ امیرالبحر نے اپنے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو بھی اْجاگر کیا۔نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

Related Posts