نیٹو نے تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا آغاز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹو نے تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا آغاز کردیا
نیٹو نے تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا آغاز کردیا

میونخ: نیٹو اتحادکی تاریخ میں یورپ کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ان مشقوں کا آغاز 12جون سے ہوا اور جرمنی کی قیادت میں ائیر ڈیفنڈر 23 مشقیں تقریبا 10 دن تک جاری رہیں گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشقوں میں نیٹو کے 25رکن اور شراکت دار ممالک کے تقریبا 220 فوجی طیارے شامل ہیں۔ان ملکوں میں نیٹو کی رکنیت کے امیدوار جاپان اور سویڈن بھی شامل ہیں۔

برلن میں موجود امریکی سفیر ایمی گٹ مین کے مطابق مشقیں خالصتا دفاعی لیکن ان کامقصدروس و دیگر ممالک کوپیغام دیناہے۔

ایمی گٹ مین نے روس کے صدر پیوٹن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرانی ہوگی کہ اگر دنیا کے کسی رہنما نے یہ نہیں دیکھا کہ اس اتحاد کی روح کے لحاظ سے یہ کیا ظاہر کرتا ہے اور اس اتحاد کی طاقت کا کیا مطلب ہے۔

ان افراد کا مقصد یہ ہے کہ بحر اوقیانوس کی سرزمین پر واقع بندرگاہوں، ائیرپورٹس اور شہروں پر حملے کی صورت میں آپسی تعاون پروان چڑھے، اس کا مقصد ڈرونز اور کروز میزائلوں سے تحفظ فراہم کرنا بھی ہے۔

نیٹو اتحادکی تاریخ میں یورپ کی سب سیبڑی ان مشقوں میں ٹیکٹیکل اور آپریشنل ٹریننگ شامل ہو گی۔

مزید پڑھیں:امن کی تلاش میں فلسطینی صدر محمود عباس چین پہنچ گئے

یوکرین کے علاقے کریمیا کے روس سے الحاق کے ردعمل کے طور پر پانچ سال قبل 2018 میں ائیر ڈیفنڈر کا تصور پیش کیا گیا تھا۔ جرمن جنرل کے مطابق ان مشقوں کا مقصد ہرگز کسی کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔

Related Posts