اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ چاہتے ہیں نوجوان اپنا کاروبار شروع کریں،ہمارے نوجوان کاروبار کرنے سے گھبراتے ہیں ،ان کی کوشش ہوتی ہے ڈگری ملتے ہی سرکاری نوکری ملے ،انٹرن شپ پروگرام شروع کررہے ہیں جو نوجوان پروگرام کا حصہ بنیں گے کوشش ہے انہیں وہیں روزگار بھی ملے ۔
نوجوانوں کے مسائل سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے نوجوانوں سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا ہے ،10 لاکھ نوجوانوں نے کامیاب جوان پروگرام کیلئے درخواست جمع کروائی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کچھ عرصہ پہلے ایک کمیٹی بھی بنائی ہے ،کوشش ہے جس جس نے بھی درخواست جمع کروائی ہے اسے پورا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں نوجوان اب اپنا کاروبار شروع کرسکیں ،ہمارے نوجوان کاروبار کرنے سے گھبراتے ہیں ،ان کی کوشش ہوتی ہے ڈگری ملتے ہی سرکاری نوکری ملے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے ”کامیاب جوان پروگرام” کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی قائم کردی