کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں قومی سہ فریقی ویم چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا گیا ، پی سی بی بلاسٹر زنے پی سی بی چیلنجرز کو 20 اوورز میں129 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پی سی بی چیلنجرز نے18.4 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز کے درمیان قومی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ویمنز ٹورنامنٹ کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں بلاسٹرزنے چیلنجرز کو129 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے پی سی بی چیلنجرز نے18.4 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے جویریہ خان 43 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہی جبکہ سدرہ نواز نے 20 رنز اورحورینہ سجاد نے 14 رنز کی اننگز کھیلی، پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے صبانے 2جبکہ سعدیہ ، عروبہ ، ایمن اور فاطمہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا