قومی نصاب تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے ہوگا۔وفاقی وزیرِ تعلیم کی وضاحت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی نصاب سرکاری و نجی تمام اسکولوں کے لیے ہوگا۔وفاقی وزیرِ تعلیم کی وضاحت
قومی نصاب سرکاری و نجی تمام اسکولوں کے لیے ہوگا۔وفاقی وزیرِ تعلیم کی وضاحت

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ قومی نصاب تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر نافذ العمل ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرحان رضا نامی صحافی نے وزیرِ تعلیم سے سوال کیا کہ کراچی گرامر اسکول سمیت دیگر متمول اسکول کیا آپ کے نصاب کی پیروی کریں گے؟

فرحان رضا نے کہا کہ کتابیں کیا ہوں گی؟ کیا اِس سے طلباء کے آپشنز کم نہیں ہوجائیں گے اور اِس کے معیار کی جانچ پڑتال کیسے ہوگی؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیرِ تعلیم نے کہا کہ ہر ایک کو قومی نصاب کی پیروی کرنا ہوگی۔ اسے پاکستان بھر میں نافذ کیا جائے گا۔ تمام اسکول اس کی پیروی کریں گے چاہے وہ سرکاری ہوں، نجی یا مذہبی اسکول یعنی مدارس۔

وزیرِ تعلیم نے کہا کہ نصاب کے حوالے سے کسی بھی اسکول کو کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔ تمام نجی، سرکاری اور مذہبی ادارے اِس کی پیروی کے پابند ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا  کہ اپریل 2021ء تک پاکستان بھر کے تمام اسکولوں میں ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا۔

ٹوئٹر پرتین روز قبل اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ ہم نے قوم کے متفقہ قومی نصاب کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: اپریل 2021ء تک  اسکولوں میں ایک ہی نصاب پڑھانے کا فیصلہ

Related Posts