قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 9مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کی گئی۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت شریک ہوئی، جبکہ وزرائے اعلیٰ کے علاوہ خفیہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مادر وطن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا، ملک میں کامیاب انسداد دہشت گردی اور خفیہ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں حساس اداروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ 9 مئی کو سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، شہداء کی تصاویر، یادگاروں کی بے حرمتی، تاریخی عمارتوں کو نذر آتش کیا گیا، فوجی تنصیبات کی توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے منصوبے پر عمل درآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:چیف جسٹس کی وضاحت پر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا

اجلاس میں 9مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کی گئی اور شرپسند عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

Related Posts