اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی نفرت انگیز گفتگو سے قومی ادارے محفوظ نہیں رہے، ہم انہیں ہٹلر نہیں بننے دیں گے۔
عدالت میں حاضری کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاک فوج پورے ملک کیلئے ہے جس کا کسی ایک سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ ن لیگی رہنما نے کاہ کہ تحریکِ انصاف کی اقتدار میں آنے کی کوشش ناکام ہوچکی تھی۔
نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سال ہوگیا لیکن قومی احتساب بیورو (نیب) میرے خلاف ریفرنس فائل نہ کرسکی۔ ہر بار نیب مختلف حربے استعمال کرکے نئی تاریخ حاصل کر لیتی ہے۔
سابق وزیرِ ساخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اگر نوجوان نسل کو عالمی درجے کی سہولیات مہیا کرنا ایک جرم ہے تو یہ میں بار بار کرتا رہوں گا۔ قبل ازیں سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں ان پر نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس قائم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پی ایچ ڈی اسکالرز کی بیروزگاری پر قابو پائے۔احسن اقبال