قومی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے حکومت کو بارش اور طوفان سے خبردار کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ پنجاب کو شدید موسم سے خبردار کردیا
قومی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ پنجاب کو شدید موسم سے خبردار کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب کی صوبائی حکومت کو انتباہی نظام کے تحت خبردار کیا ہے کہ جمعرات سے ہفتے کےدوران صوبے میں موسلا دھار بارش اور طوفان آسکتے ہیں۔

قومی موسمیاتی پیشگوئی سینٹر (این ڈبلیو ایف سی) کا حوالہ دیتے ہوئے این ڈی ایم اے نے نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ محکمے کو صوبے میں جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیا ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق شدید موسم کا ایک سسٹم ملک کے مختلف حصوں میں جمعرات کی شام سے داخل ہونے والا ہے جس کا اثر ہفتے کی شام تک جاری رہے گا۔

شدید موسم کے سسٹم کے تحت راولپنڈی، میانوالی، خوشاب ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جہلم، چکوال، اٹک، سرگودھا، جھنگ، ساہیوال، لاہور اور شیخوپورہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں موسم شدّت اختیار کرسکتا ہے۔ 

سسٹم کے تحت پنجاب کے علاقوں  گجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، گجرات اور سیالکوٹ میں  ہوا ، طوفانِ بادوباراں اور موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے (ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے تمام متعلقہ محکموں سے درخواست کی ہے کہ ان علاقوں میں حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ جانی و مالی نقصانات سے بچا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر میں شدید بارشوں اور برفباری سے چھتیں گرنے کے واقعات اور دیگر حادثات میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ ماہ جاری کی گئی  فہرست کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے سرگن میں برفانی تودہ گرنے سے 52 مکانات مکمل طور پرتباہ جبکہ  متعدد افراد لاپتا ہو گئے۔

مزید پڑھیں: طوفانی بارش و برفباری سے  100 سے زائد افراد جاں بحق

Related Posts