قومی تاریخ کی پہلی سرکاری بھنگ پالیسی وفاقی کابینہ کو ارسال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی تاریخ کی پہلی سرکاری بھنگ پالیسی وفاقی کابینہ کو ارسال
قومی تاریخ کی پہلی سرکاری بھنگ پالیسی وفاقی کابینہ کو ارسال

اسلام آباد: وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے تاریخ رقم کردی، ملک میں پہلی سرکاری بھنگ پالیسی تیار کرلی گئی ہے جسے وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا گیا۔ وزیرا عظم عمران خان اور وفاقی وزراء کی جانب سے پالیسی پر فیصلہ آئندہ کابینہ اجلاس میں متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے قومی بھنگ پالیسی منگل کے روز تیار کی جسے وفاقی کابینہ منظوری کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔ پالیسی کی تیاری کا مقصد ملکی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے، سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس آج طلب کر لیا

بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیاں خطےکونقصان پہنچاسکتی ہیں،وزیراعظم

بھنگ پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کیلئے باضابطہ بھنگ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اتھارٹی کے تحت  مختلف مسائل کے حل کیلئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز بھی ہوگا۔ وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے پالیسی کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھنگ کی کاشت کیلئے بے شمار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ پہلے اسٹیج کے تحت 100 کمپنیاں بھنگ کی کاشت کے لائسنس حاصل کرسکیں گی۔ بھنگ پالیسی کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھنگ کی خریدوفروخت کا حجم 100 ارب سے زائد بنتا ہے۔ پالیسی کی تشکیل میڈیکل اور انڈسٹریل استعمال کیلئے بھنگ مہیا کرنے کیلئے عمل میں لائی گئی۔ بھنگ کاشت کرنے سے ادویات اور ٹیکسٹائل کی درامدات میں کمی ہوگی۔ 

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ بھنگ پالیسی کی تیاری میں مختلف وزارتوں سے مشاورت کی گئی جن میں تعلیم، کامرس، زراعت اور انسدادِ منشیات شامل ہیں۔ کمپنیوں کو بھنگ کاشت کرنے کیلئے باؤنڈری وال اور کیمرے لگانا ہوں گے۔

Related Posts