نیشنل بینک کی کسانوں کیلئے الیکٹرانک وئیر ہاؤس رسید فنانسنگ کی سہولت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل بینک کی کسانوں کیلئے الیکٹرانک وئیر ہاؤس رسید فنانسنگ کی سہولت
نیشنل بینک کی کسانوں کیلئے الیکٹرانک وئیر ہاؤس رسید فنانسنگ کی سہولت

اسلام آباد: نیشنل بینک آف پاکستان نے کسانوں کیلئے الیکٹرانک وئیر ہاؤس رسید فنانسنگ (ای ڈبلیو آر ایف) کے ذریعے قرض کے حصول میں سہولت متعارف کرادی ہے جس سے قرض کا حصول آسان ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  کسانوں کو سادہ عمل کے ذریعے اپنا کھاتہ (اکاؤنٹ) کھولنے، ضمانت فراہم کرنے اور ضمانت کی قیمت کے 70 فیصد تک قرض کے حصول کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

آئندہ مالی سال کیلئے وفاق کا ترقیاتی بجٹ 800 ارب رکھا گیا ہے۔احسن اقبال

اس حوالے سے نیشنل بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ای ڈبلیو آر ایف نظام کا مقصد فصلوں کی کاشت سے لے کر فروخت تک کسانوں کے سفر کو آسان اور منافع بخش بنانا ہے۔

نیشنل بینک کا کہنا ہے کہ قرض کی سہولت الیکٹرانک گودام کی رسید کو ضمانت کے طور پر حاصل کرکے 6ماہ تک کی مدت کیلئے حاصل کی جاسکتی ہے۔

الیکٹرانک گودام کی رسید میں اکاؤنٹ کھولنے کیلئے کسان اپنے شناختی کارڈ اور تصویر کے ساتھ نعمت کولیٹرول کمپنی مینجمنٹ کے گودام آپریٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

نیشنل بینک کا کہنا ہے کہ کسان اپنی مصنوعات کو متعلقہ گودام میں رکھ سکتے ہیں جہاں معیار اور مقدار کی تصدیق کے بعد گودام کی رسید جاری کی جائے گی۔

بینک کے مطابق کسان رسید کو بینک سے قرض حاصل کرنے کیلئے استعمال کرسکیں گے جہاں ضرورت کے مطابق قرض کی سہولت حاصل کرنے کیلئے دستاویزاتی عمل پر تعاون کو فروغ دیاجائے گا۔

ای ڈبلیو آر ایف کی سہولت درخواست دہندگان کو واجبات کی ادائیگی میں بھی سہولت فراہم کرتی ہے۔ جب کسانوں کے پاس فصلوں کی مناسب قیمت ہوتی ہے۔

اس طرح کسانوں کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ گودام کا کرایہ اور نعمت کولیٹرول فیس ادائیگی کے بعد اپنی فصل کی واپسی کرسکتے ہیں۔ 

Related Posts