اطہر شاہ خان کی ملک کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔علیم خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اطہر شاہ خان کی ملک کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔علیم خان
اطہر شاہ خان کی ملک کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔علیم خان

لاہور:پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ممتاز ڈرامہ نگار اطہر شاہ خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اطہر شاہ خان کی ملک کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینئر پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ ممتاز شاعر اور ڈرامہ نگار اطہر شاہ خان جیدی کی وفات پر دُکھ اور افسوس ہے جبکہ ان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کیلئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

پیغام میں سینئر رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ اطہر شاہ خان جیدی کی وفات سے طنز و مزاح کا ایک عہد ختم ہوگیا۔ انہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ 

 اطہر شاہ خان کے انتقال پر وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جناب اطہر شاہ خان جیدی کے انتقال پر بہت دکھ اور افسوس ہے جبکہ  باکمال فنکار نے اپنے فن سے لوگوں میں قہقہے اور خوشیاں بکھیریں۔

وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ انہوں نے مزاح کو جدت دی۔ ان کے شاندار کردار مداحوں کے ذہن میں ہمیشہ نقش رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے معروف مزاح نگار اور مصنف اطہر شاہ خان عرف جیدی اتوار کے روز فالج کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔

رام پور میں پیدا ہونیوالے اطہر شاہ خان اپنے خاندان کے ساتھ 1947 میں ہندوستان سے ہجرت کرکے لاہور پہنچے جبکہ انہوں  نے پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹر زکیا۔

مزید پڑھیں: نامور مزاح نگاراطہر شاہ خان عرف جیدی انتقال کر گئے

Related Posts