جب ایک ملک کا پیسہ چوری ہوتا ہے تو ساری قوم کو اس کا نقصان ہوتا ہے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan anti corruption
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اینٹی کرپشن ایپ کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک میں کرپٹ لوگوں پر پھول پھینکے جاتے ہیں لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آتی کہ جب ایک ملک کا پیسہ چوری ہوتا ہے تو اصل میں ساری قوم کو اس کا نقصان ہوتا ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اینٹی کرپشن ایپ کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک میں کرپٹ لوگوں پر پھول پھینکے جاتے ہیں لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آتی کہ جب ایک ملک کا پیسہ چوری ہوتا ہے تو اصل میں ساری قوم کو اس کا نقصان ہوتا ہے۔

انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اینٹی کرپشن ایپ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کارکردگی متاثر کن ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب ان کامیابیوں کا پرچار کریں تاکہ عوام کو علم ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تقریباً 130 ارب روپے کی عوام کی زمین واپس لایا اور 5 ارب روپے کیش برآمد کیا یہ سب عوام پر خرچ ہوگا لیکن پاکستان میں مشکل یہ ہے کہ عوام کو سمجھ ہی نہیں ہے کہ کرپشن اور ان کی زندگی کا کیا تعلق ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ آدمی ملک اور عوام کا دشمن ہے، نوجوان جب کرپٹ لوگوں کا پیچھا کریں گے تو نیا پاکستان بنے گا، بڑے بڑے منصوبے کک بیکس کیلئے بنائے جاتے ہیں۔ کہتے ہیں اگر کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، ایسی باتیں بیوقوف ہی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ کرپشن ہوئی تو حکومت کا پیسہ چلا گیا اس سے ہمیں کیا فرق پڑتا ہے اور میں نے دیکھا کہ کئی کرپٹ لوگوں پر پھول برساتے ہیں اور ان کو زندہ باد بھی کہتے ہیں لیکن یہ ایسا ہی ہے کوئی آپ کا گھر لوٹ لے اور آپ اس پر پھول پھینکنا شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:تاریخ اسے یاد رکھتی ہے جو پیسہ انسانوں کے لیے استعمال کرے۔وزیرا عظم

عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آتی کہ جب ایک ملک کا پیسہ چوری ہوتا ہے تو اصل میں ساری قوم کو اس کا نقصان ہوتا ہے اور اس کا تعلق اس وقت واضح ہوگا جب آپ اپنی کارکردگی لوگوں کو باقاعدہ بتائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب ہر کوئی اس ایپ کے ذریعے کرپشن کے خلاف جدوجہد میں حصہ لے سکتا ہے، کرپشن کے خلاف جہاد میں پوری قوم کوشامل ہونا پڑے گا جب کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں لیکن اوورسیزپاکستانی کہتے ہیں کرپشن ہے ہم پاکستان میں انویسٹمنٹ نہیں کرتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ معاشرے میں ترقی نہیں آسکتی اور نہ کبھی سرمایہ کاری آتی ہے، جس قوم میں کرپشن نہیں ہے وہ ترقی میں بھی اوپر ہے، چین نے کرپشن کے خلاف بڑی مہم چلائی، سوئٹزرلینڈ میں وسائل نہیں لیکن ترقی میں آگے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو غریب ترین قومیں ہیں ان کے پاس سب سے زیادہ وسائل ہیں، کانگو میں کون سے ہیرے، جواہرات نہیں ہیں لیکن غریب ترین ملک ہے، نائیجیریا تیل پر بیٹھا ہوا ہے مگر غربت ہمارے سے بھی زیادہ ہے ۔

ان کاکہناتھا کہ بیروت میں لوگ کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں، چلی اورعراق میں بھی عوام کرپشن کے خلاف سڑکوں پر ہیں ، کرپٹ قومیں سب غریب ہیں،جو شفاف ہیں وہ آگے ہیں،کرپشن کی رقم عوام پر خرچ ہونے کی بجائے لوگوں کی جیبوں میں چلی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو رقم تعلیم پر خرچ کرنی تھی وہ باہر ملکوں میں بڑے بڑے محلات پر لگائی گئی، ملتان کے لوگ کہتے رہے ہمیں میٹرونہیں چاہئے وہاں میٹرو خالی چل رہی ہے اور اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔

Related Posts