برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان
برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان

لاہور: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سری لنکا میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ اسماویہ اقبال نے سری لنکا کو ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز میں وائٹ واش  کرنے والے قومی خواتین اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔ یہی اسکواڈ کامن ویلتھ گیمز سے قبل آئرلینڈ میں شیڈول سہ فریقی خواتین کرکٹ سیریز میں بھی شرکت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتان منتقل

چیف سلیکٹراسماویہ اقبال نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی مشاورت کے بعد اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ان دونوں ایونٹس کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کے علاوہ 3 ریزرو کرکٹرز غلام فاطمہ، امِ ہانی اور صدف شمس بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے مابین سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز 16 سے 24 جولائی تک بیلفاسٹ میں کھیلی جائے گی۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اپنے 3 میچز 29، 31 جولائی اور 3 اگست کو بالترتیب بارباڈوس، بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

اس سلسلے میں قومی خواتین کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ یکم سے 11 جولائی تک ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد میں لگایا جائے گا،جبکہ اسکواڈ 12 جولائی کو کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں کیلئے برطانیہ روانہ ہوجائے گا۔

اسماویہ اقبال، چیف سلیکٹرکا بیان

چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف کامیابی کے بعد انہوں نےاگلی دونوں اسائنمنٹس کے لیے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نہ صرف سینئر کھلاڑیوں بلکہ عمدہ صلاحیتوں کی حامل نوجوان کرکٹرز نے بھی سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اسماویہ اقبال نے کہا کہ طوبیٰ حسن کا بین الاقوامی ڈیبیو شاندار رہا، مستقبل میں ان کی لیگ اسپن باؤلنگ ایک مؤثر ہتھیار ثابت ہوسکتی ہے۔ عائشہ نسیم نےبھی اپنی ہارڈ ہٹنگ صلاحیتوں کی بدولت سری لنکا ویمنز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئرلینڈ میں شیڈول سہ فریقی سیریز اور برمنگھم کامن ویلتھ گیمز قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی نوجوان کھلاڑیوں کےلیے امتحان ہوں گے، انہیں یقین ہے کہ قومی خواتین کرکٹرز ان کی توقعات پر پورا اترنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

سربراہ پاکستان ویمنز کرکٹ کا بیان

پاکستان ویمنز کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر وہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہیں، انہیں یقین ہے کہ قومی خواتین کرکٹرزمہمان ٹیم کے خلاف آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے میچز میں بھی اسی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بسمہ معروف کی فیملی کی گیم ویلج میں ٹھہرنے کی درخواست منظور کرنے پر وہ کامن ویلتھ گیمز کی انتظامیہ کی مشکور ہیں۔

قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام

بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، ندا ڈار، عمیمہ سہیل ، سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن۔

Related Posts